ابنا: برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اپنے ایک ساتھی کو ائیرپورٹ پر روکے جانے کے واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے گرینوالڈ نے یہ دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ 29 سالہ ڈیوڈ میرانڈا کو ہیتھرو ہوائی اڈے پر پولس نے انسداد دہشتگردی قانوں کے تحت نو گھنٹے تک روکے رکھا اور پھر ان کا لیپ ٹاپ اور موبائل ضبط کر لینے کے بعد انہیں چھوڑا۔گرینوالڈ نے کہا کے ان کے ساتھی کے ساتھ اس طرح کا رویہ حساس معلومات کو منتشر کرنے سےروکنے کے لئے دباو بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ گرینولڈ برازیل کے ریا ڈی جینیریو شہر میں رہ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اسنوڈن سے ملنےوالی بہت ہی اہم معلومات وہ منتشر کرنے جار ہے ہیں جن کا تعلق برطانیہ کے اہم اداروں سے ہے۔
.......
/169